Thursday, December 26, 2024
ہومSportsآئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بھی بابراعظم اور محمد...

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بھی بابراعظم اور محمد رضوان کی ‘ جوڑی’ بنا دی 



آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بھی بابراعظم اور محمد رضوان کی ‘ جوڑی’ بنا …

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں قومی کرکٹ بابراعظم ترقی کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ان سے ایک پوزیشن اوپر تیسرے نمبر پر محمد رضوان براجمان ہیں ۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق بابراعظم نے ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں جنوبی افریقہ کے بلے باز ‘ ایڈن مرکرام’ کو نیچے دھکیلتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے ، 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بابراعظم نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنا لوہامنوایا لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔پاکستان صرف ایک آخری ٹی ٹوینٹی میچ جیتنے میں کامیاب ہو سکا ۔

ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے مسلسل ٹی ٹوینٹی کے سال کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی دوسری مرتبہ جیت لیاہے ۔ ان کے بعد دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے فل سالٹ موجود ہیں تیسرے پر محمد رضوان اور چوتھے پر بابراعظم ہیں ۔ پانچویں پوزیشن پر ایڈن مرکرام ، چھٹی پوزیشن پر بھارت کے جیسوال ہیں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں