Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsلفٹ میں شیشے نصب کرنے کی ایک خاص وجہ؟

لفٹ میں شیشے نصب کرنے کی ایک خاص وجہ؟


ہم اکثر کسی عمارت کی بالائی منزل پر جانے کیلئے لفٹ کا استعمال کرتے ہیں، جو واقعی ایک بہت بڑی سہولت ہے۔

لیکن شاید اس بات پر بہت کم لوگوں نے غور کیا ہو کہ زیادہ تر لفٹس میں بڑے بڑے قدآور آئینے لگے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ اس کا سفر تو چند سیکنڈ یا منٹوں پر محیط ہوتا ہے؟

ان شیشوں کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ آپ اس میں بال سنواریں یا لباس کو درست کریں بلکہ لگانے والوں نے اسے کسی اور مقصد کیلئے نصب کیا ہے جس کی وجہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

جہاں تک لفٹ میں لگے آئینوں کی بات ہے تو ان کو لگانے کی وجہ ایک نہیں بلکہ کئی ہیں اور وہ سب کافی دلچسپ ہیں۔

یہ بات سچ ہے کہ شیشہ اس لیے لگایا جاتا ہے تاکہ ہم خود کو دیکھ سکیں لیکن اس لیے نہیں کہ اپنی شخصیت یا لباس دیکھ سکیں بلکہ اس کی چند وجوہات ہیں جنہیں نیچے بیان کیا جارہا ہے۔

بند جگہوں کا خوف:
بہت سے لوگوں کو کسی بند کمرے یا کسی بھی ایسی جگہ پر گھٹن اور خوف کا احساس ہوتا ہے اور لفٹ بھی ایک ایسا ہی مقام ہے۔

لفٹ کے اندر جگہ اور آکسیجن کی مقدار محدود ہوتی ہے اور لفٹ کے حرکت کرنے سے چند افراد میں انزائٹی بڑھتی ہے مگر آئینے میں دیکھنے سے انزائٹی کی شدت میں کمی آتی ہے اور جگہ تنگ محسوس نہیں ہوتی۔

تحفظ کا احساس:
جی ہاں واقعی لفٹ میں لگے آئینوں سے آپ لفٹ میں اپنے ساتھ موجود دیگر افراد کو دیکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ان افراد کے چہرے کے تاثرات پر نظر رکھ سکتے ہیں یا یہ جان سکتے ہیں کہ وہ کوئی مشکوک حرکت تو نہیں کر رہے۔

شیشےبوریت یا بیزاری سے بچانا:
لفٹ کے دوران سفر کرتے ہوئے بوریت اور بیزاری بھی محسوس ہوتی ہے مگر آئینے میں خود کو دیکھ کر اپنے بال بنا سکتے ہیں یا خواتین میک اپ ٹھیک کر سکتی ہیں جو اس احساس کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اگر آئینے نہ ہوں تو ہر فرد لفٹ کے دروازے یا فرش کو ہی گھورتا رہے گا جس سے بیزاری کا احساس بڑھ جائے گا۔ آئینوں سے ہمارا دھیان بھٹکتا ہے جبکہ لفٹ کے اندر وقت بھی تیزی سے گزر جاتا ہے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں