Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsسابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا


لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے آج پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔

رہائی کے بعد پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی اینٹی کرپشن کے چار مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں جیل سے رہا کیا گیا۔

اس سے قبل پرویز الہٰی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ، پولیس پر پیٹرول بم پھینکے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے ان متعدد رہنماؤں اور کارکنوں میں شامل ہیں جنہیں 9 مئی کو ہونے والے ہنگاموں کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

انہیں پہلی بار یکم جون کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے ان کی لاہور رہائش گاہ کے باہر سے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اگلے ہی روز لاہور کی ایک عدالت نے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا لیکن اے سی ای نے انہیں گوجرانوالہ کے علاقے میں درج اسی طرح کے ایک مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا۔

اس کے بعد گوجرانوالہ کی ایک عدالت نے انہیں 3 جون کو فنڈز کے غبن سے متعلق بدعنوانی کے دو مقدمات میں بری کر دیا تھا۔

مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے باوجود اینٹی کرپشن اسٹیبلمشنٹ نے پھر پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں ’غیر قانونی بھرتیوں‘ کے الزام میں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں 27 مارچ 2024 کو عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ درخواست عدالت میں دائر کی تھی۔

عدالت نے 26 مارچ کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، محمکہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

بعد ازاں 28 اپریل کو ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست کو مئی میں سماعت کے لیے مقرر کیا تھا اور گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں