Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsعثمان خواجہ نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا...

عثمان خواجہ نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2023 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ،عثمان خواجہ ،بھارت کے اسپنر روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جوئے روٹ کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔

تاہم آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے سال میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

عثمان خواجہ نے سال 2023 میں 13 ٹیسٹ میچز میں 1210 رنز اسکور کیے تھے۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل شکست 195 اور بھارت کے خلاف 180 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں