Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanاحسن اقبال سے  قلمدان واپسرانا ثنا اللہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ...

احسن اقبال سے  قلمدان واپسرانا ثنا اللہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج مل گیا



(24نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے،کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج دیا گیا ہے،وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد رانا ثناء اللّٰہ کو چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

احسن قبال کو اس سے پہلے بین الصوبائی وزارت کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ٹیکسوں میں کمی‘‘ بجلی 8 روپے فی یونٹ کم ؟





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں