Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanپاکستان کا وہ صوبہ جہاں طالب علموں کا منشیات ٹیسٹ کرانے کا...

پاکستان کا وہ صوبہ جہاں طالب علموں کا منشیات ٹیسٹ کرانے کا اعلان کردیا گیا



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صوبے میں طالب علموں کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کچھ طالب علموں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے اور اگر ان میں سے کسی کا ٹیسٹ مثبت آیا تو اس کے والدین سے بات کی جائے گی اور طالب علم سے پوچھا جائے گا کہ اسے منشیات کس نے دی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جن طالب علموں کے ڈرگ ٹیسٹ کیے گئے، ان کے نام صیغہ راز میں رکھیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ ابتدائی طور پر تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ پر تنقید ہو گی، تاہم میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر کسی طالب علم کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں