Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationفی میل گریجویٹس کوجدید سکلز اورآئی ٹی کی مہارت سکھائیں گےوزیر تعلیم...

فی میل گریجویٹس کوجدید سکلز اورآئی ٹی کی مہارت سکھائیں گےوزیر تعلیم پنجاب



(ویب ڈیسک)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ فی میل گریجویٹس کو خودمختار بنانے کے لئے جدید سکلز اور آئی ٹی کی مہارت سکھائیں گے،انہوں نے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لانے اور طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجنے کا بھی اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی تعلیمی پالیسی لائیں گے کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے کی خواہش کا اظہار کریں گے، پنجاب کے تعلیمی اداروں کو آئندہ 5 سالوں میں اس لیول پر لے جائیں گے کہ بین الاقوامی جریدے بھی اس تعلیمی انقلاب کا ذکر کرنے پر مجبور ہوں گے۔

گورنمنٹ ایم اے او کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کیلئے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے ہیں، اس ضمن میں بیشتر ممالک کی یونیورسٹیوں سے ایم او یو کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اگلے سال سے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے ایک ہزار طلبہ و طالبات کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے، انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ مل کر تعلیمی انقلاب لائیں گے، کرپشن اور ہراسمنٹ پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہوگی اور میرٹ کو ہی ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جو کچھ ہوا ، دشمن بھی اس کا تصور نہیں کرسکتا ، خواجہ آصف کا9مئی کے حوالے سے پیغام

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو وسائل سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ دوپہر اور شام کے اوقات میں بھی کلاسوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس سے تعلیمی شرح بڑھے گی اور آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والی تعلیمی اصلاحات معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام کی بہتری میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں