Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessپی ایس ایکس 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح بنالی

پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح بنالی


پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 93 ارب روپے بڑھی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایک) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 76 ہزار 248 بنالی۔

بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 868 پوائنٹس اضافے سے 75 ہزار 983 پر بند ہوا ہے۔ یہ انڈیکس کی زندگی کی بلند ترین اختتامی قیمت ہے۔ 

کاروبار دن میں 100 انڈیکس 985 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 60 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ 

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 93 ارب روپے بڑھی ہے۔ یوں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ہزار 248 ارب روپے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں