Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationپنجاب کے 30 سے زائد جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے...

پنجاب کے 30 سے زائد جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی قائم



(عمران یونس) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 30 سے زائد جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی قائم کر دی۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، صوبائی کابینہ نے پنجاب کی 30 سے زائد جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لئے  سرچ کمیٹیوں کی منظوری دے دی، وائس چانسلرز سرچ کمیٹیوں میں نان پی ایچ ڈی و سابق بیوروکریٹس بڑی تعداد میں شامل ہیں، جنرل کیٹگری کی بڑی  یونیورسٹیز کی سرچ کمیٹی کے سربراہ سابق بیوروکریٹ اسماعیل قریشی تعینات ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجٹ خسارہ کتنا ہوا؟ وزارتِ خزانہ کی رپورٹ جاری

لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اصغر، سابق بیوروکریٹ فرخندہ وسیم، امجد ثاقب جنرل کیٹگری سرچ کمیٹی کے ممبر ہوں گے، ماہر تعلیم ظفر اقبال قریشی جنرل کیٹگری کی نئی جامعات کی سرچ کمیٹی کے سربراہ تعینات ہو گئے، ریٹائرڈ بیوروکریٹس فرخندہ وسیم، اعجاز منیر، سابق چئیرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر نظام الدین سرچ کمیٹی کے ممبران تعینات ہو گئے۔

خواتین کی جامعات میں وائس چانسلرز سرچ کمیٹی میں 5 میں سے 3 ممبران مرد ہوں گے، معروف ماہر معیشت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا خواتین یونیورسٹیز کی سرچ کمیٹی کی سربراہ تعینات کر دی گئیں جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید، ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ وومن یونیورسٹیز سعچ کمیٹی کے ممبران تعینات ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تمام سرچ کمیٹیوں کے ممبر ہوں گے، وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے نئے سرے سے اشتہار دیا جائے گا، 65 سال سے زائد عمر کے امیدوار وائس چانسلر کے لئے اہل نہیں ہوم گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں