Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار منتخب ہونیوالے 3 پاکستانی امپائرزنے گفتگو...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار منتخب ہونیوالے 3 پاکستانی امپائرزنے گفتگو میں کیا کہا ؟



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیائے کرکٹ کے نامورپاکستانی ریٹائرڈ امپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی سے انہوں نے خود کو آرام دہ محسوس کیا۔ورلڈکپ میں پہلی بار 3 پاکستانی امپائر فرائض سرانجام دیں گے جن سے پاکستان کے نامور امپائر علیم ڈار نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی سے میں نے خود کو آرام دہ محسوس کیا۔انہوں نے کہا کہ ایشز سیریز کی امپائرنگ میں پریشرکم ہوتا تھا اور پاکستان کے میچز میں پریشر زیادہ ہوتا تھا۔پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ورلڈکپ کے لئے منتخب امپائر احسن رضا نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈی آر ایس سے لوگوں کے شکوک کافی حد تک کلیئر ہوگئے، بطور امپائر ڈی آرایس ٹیکنالوجی کے بغیرتھوڑا بے چین محسوس کرتا ہوں، اگر کسی ڈومیسٹک میچ میں بھی پوری ٹیم اپیل کرتی ہے اور شک ہوتا ہے تو وہ ٹیکنالوجی دور کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیکنالوجی کا مداح ہوں، جو شخص ذہنی طور پر مضبوط ہوتاہے وہی اچھا امپائر بنتاہے تاہم فیملی سپورٹ کے بغیر امپائرنگ نہیں کر سکتے۔
آصف یعقوب نے کہا کہ میرے لئے ورلڈکپ پہلا بڑا ایونٹ ہے جس کے لئے بہت پرجوش ہوں، آئی سی سی ایلیٹ پینل میں جگہ بنانا میری خواہش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں نیوٹرل ٹیمیں ہونے کی وجہ سے پریشر کم ہوتا ہے جب کہ ہوم سیریز میں پریشر زیادہ ہوتاہے۔امپائر احسن رضا  نے کہا کہ کرکٹ کھیلتے وقت ہی فیصلہ کرلیا تھا امپائر بننا ہے، ورلڈکپ میں امپائرنگ کیلئے سلیکٹ ہونے کی امید نہیں تھی، ورلڈکپ میں اپنا بہترین کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ امپائرنگ کے دوران اپنی فیملی کو مس کرتا ہوں، پی ایس ایل نے جیسے کرکٹرز کیلئے مواقع پیداکئے ویسے ہی امپائرز کیلئے بھی مواقع پیداہوئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں