Saturday, January 4, 2025
ہومWorldسمندری طوفان ریمل کے آج بنگلادیش و بھارت سے ٹکرانے کا امکان

سمندری طوفان ریمل کے آج بنگلادیش و بھارت سے ٹکرانے کا امکان



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خلیج بنگال میں بننے والا پری مون سون سیزن کا پہلا سمندری طوفان ریمل کے آج بنگلادیش اور مغربی بنگال کے درمیانی علاقے سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے جنوب اور شمال کے ساحلی اضلاع کےلیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔مغربی بنگال میں کولکتا سمیت کچھ علاقوں میں آج اور کل بارشوں کا امکان ہے۔

طوفان ریمل کے پیش نظر کولکتا ایئر پورٹ پ آج دوپہر سے کل صبح تک فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں