Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationجعلی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن

جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن



(24 نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات پر  جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایف آئی اے کوہاٹ زون کی 10 چھاپہ مار کارروائیاں ،جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 10 انکوائریاں درج کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چھاپہ مار کاروائیاں کمپوزیٹ سرکل بنوں، کوہاٹ اور ڈی آئی خان کی جانب سے کی گئی جو پنڈی روڈ کوہاٹ ، مین بازار بنوں ، نعمان پلازہ بنوں اور یونیورسٹی روڈ ڈی آئی خان میں واقع فارمیسیوں اور میڈیکل سٹورز پر کی گئیں ، چھاپوں کے دوران جعلی ادویات اور انجیکشن کے سیمپلز حاصل کر کے ڈریپ حکام کے حوالے کر دیئے گئے، ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب ایف آئی اے کی جانب سے کوہاٹ زون کے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

 جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،  چھاپہ مار ٹیمیں ڈریپ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں