Friday, January 3, 2025
ہومHealth and Educationراولپنڈی: کانگو وائرس کا خدشہ، جانوروں کی آمد و رفت کی کڑی...

راولپنڈی: کانگو وائرس کا خدشہ، جانوروں کی آمد و رفت کی کڑی نگرانی کا فیصلہ


—فائل فوٹو

راولپنڈی میں عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کے جانوروں کی آمد و رفت کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کی زیرِ صدارت انسدادِ کانگو وائرس کے سلسلے میں اجلاس ہوا، جس میں  محکمہٗ لائیو اسٹاک اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ذریعے قربانی کے جانوروں کے غیر قانونی سیل پوائنٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اجلاس میں کمشنر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ سے قبل بین الصوبائی چیک پوسٹوں کا قیام یقینی بنایا جائے، منتخب سیل پوائنٹس پر فری ویٹرنری سہولتیں کے بینرز لگائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمۂ لائیواسٹاک موبائل ویٹرنریز اور ڈسپینسریز قائم کرے، لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے انسدادِ کانگو وائرس آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔

کمشنر راولپنڈی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر بیمار جانوروں کے داخلے کو روکا جائے، سلاٹر ہاؤسز اور قصاب دکانوں کی نگرانی بڑھائی جائے، گنجان آبادیوں میں مویشی منڈیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں