Sunday, December 29, 2024
ہومSportsعثمان وزیر کی مصری حریف سے فائٹ 27 جون کو بنکاک میں...

عثمان وزیر کی مصری حریف سے فائٹ 27 جون کو بنکاک میں ہو گی


عثمان وزیر—فائل فوٹو

باکسنگ یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشل فائٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان وزیر کی فائٹ 27 جون کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہو گی، اس بار عثمان وزیر کا مقابلہ مصری حریف سے ہو گا۔

عثمان وزیر اپنی تمام 12 فائٹس جیت کر ناقابلِ شکست ہیں، وہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

عثمان وزیر نے کہا ہے کہ میں نے اس فائٹ  کے لیے زبردست محنت کی ہے قوم میری کامیابی کی دعا کرے، آج تک کوئی پاکستانی باکسر یہ ٹائٹل نہیں جیت سکا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائٹ کی خوشی ہے لیکن وعدے کے باوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنے کا افسوس بھی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں