Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی کا آج کا 1971ء سے موازنہ نوجوانوں کو گمراہ...

پی ٹی آئی کا آج کا 1971ء سے موازنہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر


سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر—فائل فوٹو

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا آج کے سیاسی حالات کا 1971ء سے موازنہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔

ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ شیخ مجیب آر ٹی ایس کی ناکامی سے مستفید ہوئے نہ اُن کی سیاست مخالفین اور میڈیا کو رگڑا لگانے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دورِ حاضر میں پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام سہنا پڑا ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی انتقام سہنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنی تاریخ بھی بھول جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بھی مسئلہ صرف سنگدل محبوب کی بے رُخی کا ہی تو ہے۔

واضح رہے کہ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا تھا کہ شیخ مجیب الرحمٰن غدارِ وطن نہیں تھے، انہوں نے جائز طریقے سے الیکشن جیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے شیخ مجیب الرحمٰن کو حکومت نہ دے کر زیادتی کی گئی تھی، اگر کوئی پاکستان توڑنے کا بوجھ جنرل یحییٰ پر ڈالنے کے بجائے مجیب الرحمٰن پر ڈالتا ہے تو پاکستان اور سچائی کے ساتھ زیادتی کرے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں