Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldاسپین نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرلیاہسپانوی وزیراعظم کا اعلان

اسپین نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرلیاہسپانوی وزیراعظم کا اعلان



(24 نیوز)اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، امن کا قیام ہم سب کی ذمے داری ہے، فلسطین کو تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے، فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی لمحہ ہے، اسپین کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی۔

اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا ہے،وزیر اعظم  پیڈرو سانچیز نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر مظالم کی گزری  تاریخ میں مثال نہیں ملتی،امن کا قیام ہم سب کی ذمے داری ہے۔

ضرورپڑھیں:امریکا میں طوفان آگیا،مختلف ریاستوں میں 23 اموات،نظام زندگی درہم برہم

آئرلینڈ، ناروے  بھی آج باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیں گے۔ برسلز میں  وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اعلان کردیا۔وزراء خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں