Tuesday, December 24, 2024
ہومBusiness7ہزار سے زائد نان فائلرز کی موبائل سمز بحالایف بی آر کا...

7ہزار سے زائد نان فائلرز کی موبائل سمز بحالایف بی آر کا اہم بیان بھی سامنے آ گیا



(24 نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر 7 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمز بحال کر دیں۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کردی گئی ہیں، ان افراد کی سمز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر بحال کی گئیں، اب تک 65 ہزارنان فائلرزکا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سےشیئر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاعر احمد فرہاد کس کی تحویل میں ہیں؟ تازہ ترین خبر آ گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ ٹیلی کام کمپینوں کو ان نان فائلرز کی موبائل سمزبلاک کرنے کی ہدایت کی گئی، مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیارکی گئی تھی، انکم ٹیکس جنرل آرڈر کےتحت ان افراد کی سمزبتدریج بند کرنےکا فیصلہ ہواتھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں