Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessچین اور پاکستان کے درمیان نئے فضائی مال بردار روٹ کا آغاز

چین اور پاکستان کے درمیان نئے فضائی مال بردار روٹ کا آغاز



(24 نیوز) چین اور پاکستان کے درمیان نئے فضائی مال بردار روٹ کا آغازہو گیا۔
پاکستان اور چین کے مابین فضائی روٹ چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژواورکراچی کے درمیان شروع کیا گیا ہے، روٹ کا آغازگوئی ژوکے صدرمقام گوئی یانگ سے ایک ملا بردار جہاز کی کراچی آمد سے ہوا، مال بردار طیارہ منگل کو 6 گھنٹے کی پرواز کے بعد مختلف سامان لے کر کراچی پہنچا، طیارے کے ذریعے کپڑے،الیکٹرانک اشیا اور دیگراشیاء سمیت 6 ٹن سامان کراچی پہنچا گیا، واپسی پر طیارہ پاکستان سے نیلے کیکڑے لیکر گوئی یانگ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 7ہزار سے زائد نان فائلرز کی موبائل سمز بحال،ایف بی آر کا اہم بیان بھی سامنے آ گیا

نیا روٹ پاکستان کوبیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹومیں شامل ملک سےملانے والاپہلا فضائی روٹ ہے، نئے فضائی روٹ سے گوئی یانگ کو چین کے جنوب مغرب میں مال کی تقسیم کا مرکز بنانے میں مدد ملے گی، روٹ سے پاکستان کی معیاری تازہ مصنوعات گوئی ژو پہنچنے کا وقت بھی کم ہوجائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں