Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsویرات کوہلی کی کارکردگی پر تنقید کرنے پر قتل کی دھمکیاں ملیں:...

ویرات کوہلی کی کارکردگی پر تنقید کرنے پر قتل کی دھمکیاں ملیں: سائمن ڈول کا انکشاف


ـــ فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر سائمن ڈول نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی پر تنقید کی تو قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

سائمن ڈول نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے آئی پی ایل 2024ء کے ایڈیشن کے آغاز میں ویرات کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کی تھی جس کے بعد اُنہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر ان کا اسٹرائیک ریٹ 154.70 تھا۔

انہوں نے کہا  کہ میں ویرات کوہلی کی اچھی کارکردگی کی بہت تعریف بھی کرتا ہوں لیکن اگر کہیں مجھے کچھ کمی نظر آئی اور میں نے تھوڑی تنقید کردی تو مجھے قتل کی دھمکیاں تک ملنے لگیں جو کہ بہت  شرم کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کے حالیہ ایڈیشن میں 154.70 کے اسٹرائیک ریٹ سے 741 رنز بنا کر اورنج کیپ اپنے نام کی ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سال کے ایڈیشن میں سائمن ڈول نے بابراعظم کے اسٹرائیک ریٹ کی بھی تعریف کی تھی جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی کارکردگی پر تنقید کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں