Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanابتک 42 ہزار763 سرکاری اسکیم کے پاکستانی عازمینِ حج سعودیہ پہنچ چکے

ابتک 42 ہزار763 سرکاری اسکیم کے پاکستانی عازمینِ حج سعودیہ پہنچ چکے


—فائل فوٹو

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جمعرات تک 174 پروازوں سے 42 ہزار 763 سرکاری اسکیم کے پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پاکستان حج مشن 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمینِ حج کی میزبانی کرے گا۔

اگلے 10 دن میں مزید 27 ہزار 342 سرکاری اسکیم کے عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

نجی حج اسکیم کے ساڑھے 13 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ براہِ راست مدینہ منورہ پہنچنے والے تمام عازمینِ حج یکم جون تک مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں