Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldاننت امبانی اور رادھیکا کی شادی کا کارڈ وائرل رسومات کی تفصیلات...

اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی کا کارڈ وائرل رسومات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں


(24 نیوز) اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا کارڈ وائرل ہو گیا، شادی کی رسومات سے لے کر استقبالیہ تک تمام تفصیلات بھی منظرِ عام پر آ گئیں۔

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور صنعت کار ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہو گی، یہ جوڑا ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا، مہمانوں کو دعوت نامے موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں جو کہ روایتی سرخ اور سنہری کارڈز ہیں جن میں 3 روزہ جشن کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بالی ووڈ جوڑی میں شادی سے قبل ہی علیحدگی ہو گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ممبئی کے بی کے سی میں واقع جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہو گی، شادی روایتی ہندو ویدک رسومات کے تحت کی جائے گی، شادی کی تقریبات کا آغاز 12 جولائی بروز جمعہ کو شادی کی تقریب سے ہوگا۔

معروف بھارتی جوڑے کی شادی کا کارڈ کافی پرکشش اور روایتی ہے، سرخ رنگ کے کارڈ کو سنہری رنگ کے بارڈر سے سجایا گیا ہے، سرحد پر دیوی دیوتاؤں کی تصویریں بھی دیکھی جا سکتی ہیں، امبانی خاندان نے شادی کی تقریبات کے لیے الگ ڈریس کوڈ رکھا ہے، وائرل ویڈنگ کارڈ کے مطابق 12 جولائی کو ہونے والی شادی کے لیے ہندوستانی روایتی، 13 جولائی کو ہندوستانی رسمی اور 14 جولائی کو ہندوستانی وضع دار ڈریس کوڈ رکھا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں