Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanگوادر میں پنجابی مزدوروں کے قتل کی وجہ سامنے آگئی

گوادر میں پنجابی مزدوروں کے قتل کی وجہ سامنے آگئی



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ گوادرمیں مزدوروں کےدوقاتلوں کوپکڑلیا ہے، قاتلوں سےاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،مزدوروں کےقاتلوں کوگرفتارکرنا بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاردونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سےہے، دہشتگرد گروپ نےگرفتارملزمان کوپنجابی مزدوروں کوٹارگٹ کرنےکا ٹاسک دیا،ایک گروپ ایسا ہےجوپنجابیوں کےقتل کی ترغیب دیتا ہے، عوام کےجان ومال کےتحفظ میں غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔

ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان سےملنےوالی معلومات کی روشنی میں تفتیش آگےبڑھانےمیں مدد ملےگی، دہشت گردوں کومذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے، بلوچستان میں دہشت گردی کےپیچھےبیرونی ہاتھ ملوث ہیں، دہشت گردی کےخلاف سب کومتحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادرمیں باڑلگانےکی من گھڑت باتیں کی جارہی ہیں، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں