Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanابتک 46 ہزار 648 پاکستانی سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچ چکے

ابتک 46 ہزار 648 پاکستانی سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچ چکے


فائل فوٹو

سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتے تک 185 پروازوں سے 46 ہزار 648 سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچے جبکہ اگلے 9 دنوں میں مزید 22 ہزار 90 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 15 ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس سال پاکستان حج مشن 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمینِ حج کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں 33 ہزار 500 عازمینِ حج کو زیارتِ ریاض الجنہ کروا دی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں