Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldحوثی باغیوں کا خلیج عدن میں امریکہ کے بحری جنگی جہاز پر...

حوثی باغیوں کا خلیج عدن میں امریکہ کے بحری جنگی جہاز پر حملہ



حوثی باغیوں کا خلیج عدن میں امریکہ کے بحری جنگی جہاز پر حملہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کےحمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے یمن سے خلیج عدن میں جنگی بحری جہاز یو ایس ایس کارنےپر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ 
سینٹکام کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق میزائل یمن کے مقامی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے داغے گئے جن کو بحری جہاز سے میزائل فائر کر کے فضا میں ہی کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔بیان کے مطابق حوثی جنگجوؤں کے اس حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی یا دوسرا نقصان نہیں ہوا۔
 قبل ازیں برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کہا تھا کہ اس کو یمن کی بندرگارہ عدن کے قریب سمندر میں دو میزائلوں کے تباہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کہا تھا کہ بحری جہاز کے قریب ہونے والے ان میزائل کے دھماکوں میں جہاز اور اس کا عملہ محفوظ رہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں