Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsآسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست

آسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست



آسٹریلین اوپن میں مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی، انہیں اٹلی کے جینک سنر نے چار سیٹ کے مقابلے میں ہرا دیا۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں میدودیو نے زیوریو کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

سال کے پہلے گرینڈ سلم میں جوکووچ کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا، اُن کو جینک سنر نے 4 سیٹ کے مقابلے کے بعد مات دے دی۔

سنر پہلی مرتبہ گرینڈ سلم ایونٹ کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ 22 سالہ اٹالین کھلاڑی نے 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے والے جوکووچ کو اپنے کھیل سے بے بس کردیا۔

سنر نے ابتدائی 2 سیٹ میں 1-6 اور 2-6 سے فتح سمیٹی، تیسرے سیٹ میں جوکووچ کافی جہدوجہد کے بعد ٹائی بریکر پر جیتنے میں کامیاب رہے لیکن چوتھا سیٹ اُن کے لیے آخری ثابت ہوا، جس میں وہ 3-6 سے شکست کھا گئے۔

جینک سنر کا فائنل میں مقابلہ روس کے ڈینیئل میدودیو سے ہوگا، جنہوں نے جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کو پورے 5 سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا، میدودیو کی کامیابی کا اسکور 5-7، 3-6، 7-6، 7-6 اور 6-3 رہا۔

سیمی فائنل میں فتح حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ اتوار کو ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں