Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessسریے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی

سریے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سریے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی ہوگئی ہے۔

ہم نیوز  کے مطابق لوکل سریے کی کم از کم قیمت میں اب تک مجموعی طور پر 13 ہزار روپے کی کمی ہوگئی، آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 29 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار روپے فی ٹن ہے۔کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 36 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار،ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 34 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 31 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب برانڈڈ سریے کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی ہے، مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 61 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 255 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔یاد رہے رواں سال کے آغاز پر ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں