Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanلاہور کا موسم خراب، 3 پروازیں ملتان اور اسلام آباد اتاری گئیں

لاہور کا موسم خراب، 3 پروازیں ملتان اور اسلام آباد اتاری گئیں


فائل فوٹو

لاہور میں رات گئے اچانک موسم کی خرابی کی وجہ سے تین پروازوں کو ملتان اور اسلام آباد اتار لیا گیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دمام سے پی آئی اے کی لاہور کے لیے پرواز پی کے 248 موسم کی خرابی کی وجہ سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کر سکی جسے اسلام اباد اتارا گیا۔ 

اسی طرح نجی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 406 اور اسی ایئر لائن کی ابوظہبی سے پرواز پی اے 431 کو بھی لاہور میں موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتان منتقل کیا گیا۔ 

کوالالمپور سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کو لاہور لینڈ کرنے کے لیے کافی دیر تک فضا میں چکر کاٹنا پڑے جبکہ کئی پروازوں کی لاہور سے روانگی بھی متاثر ہوئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں