Thursday, December 26, 2024
ہومSportsپاکستان ٹیم کافی متوازن ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے، اسد...

پاکستان ٹیم کافی متوازن ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے، اسد شفیق


فوٹو: فائل

قومی سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم اسد شفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کافی متوازن ہے امید ہے اچھے نتائج آئیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو میچ کا نتیجہ تبدیل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاداب نے ماضی میں اچھی پرفامنسز دی ہیں، ہر کھلاڑی پر ایسا وقت آتا ہے جب وہ پر فام نہیں کر پاتا۔

ایک سوال کے جواب میں اسد شفیق کا کہنا تھا کہ ابرار کو کیوں نہیں کھلا رہے؟ اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کو معلوم ہوگا۔

ورلڈ کپ میں اپ سیٹ شکست پر بات کرتے ہوئے اسد شفیق کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپ سیٹ کا چانس زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈومسٹیک اسٹرکچر اچھا نہیں ہے، ہمارا مین فوکس ڈومیسٹک پر ہے۔ پی سی بی کا ویمن ٹورنامنٹ کروانا بہت اچھا اقدام ہے۔ 

اسد شفیق نے مزید کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہے یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرے، زیادہ زیادہ میچز ہوں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں