Thursday, January 2, 2025
ہومWorldبھارتی انتخابات: اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ کو بڑی...

بھارتی انتخابات: اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ کو بڑی برتری حاصل



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نتائج کے مطابق اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ کو فریدکوٹ نشست پر 48 ہزار ووٹوں سے سبقت حاصل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر لالوپرسادکی بیٹی میسا بھارتی کی پلتی پترا میں 26 ہزار سے زائد ووٹوں سے سبقت ہے۔اس کے علاوہ راجشریا جنتا دل (آر جے ڈی) کی امیدوار لالوپرسادکی بیٹی کوبی جے پی کے امیدوار پرسبقت ہے جبکہ کانگریس رہنما راہول گاندھی بڑے مارجن سے ویاناڈ اور رائے بریلی میں آگے ہیں۔راہول گاندھی کو ویاناڈ میں 2لاکھ اور رائے بریلی میں ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں