Saturday, December 28, 2024
ہومWorldعالمی عدالت کے فیصلے کے باجود غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید...

عالمی عدالت کے فیصلے کے باجود غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 183 فلسطینی شہید


عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہے، النصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی اياد الرواغ سمیت کم از کم 11 فلسطینی شہید ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہادتوں کے تعداد 183 سے متجاوز ہو گئی۔

خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر اسپتالوں کے قریب شدید لڑائی جاری رہی جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کی گئی۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے الامل اسکول کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ امداد ملنے کے منتظر فلسطینیوں پر بھی گولہ باری کی گئی۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی اسپائے ڈوم کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ تین روز پہلے فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملے میں اسرائیلی فوج کے انجینئرنگ یونٹ کے 21 اہلکار ہلاک ہوئے تھے، ان ہلاک فوجی اہلکاروں کی تدفین کے موقع پر غم سے نڈھال ایک اسرائیلی فوجی کا بھائی اسرائیلی وزیر بینی گینٹز پر پھٹ پڑا اور اس نے قبرستان میں ہی گینٹز پر حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کی جس کی ویڈیو العربیہ اردو پر شیئر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت کا اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ چلانے کا اعلان

بھائی کے غم سے چور شخص چلا چلا کر کہنے لگا’ تمہیں جنگ ختم کرنا ہوگی، میرا بھائی کسی وجہ سے نہیں مرا، یہ تمہاری چھیڑی گئی جنگ کا ایندھن بنا ہے‘۔

علاوہ از یں اسرائیلی اخبار ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ برینا حماس کی قید میں موجود 132 یرغمالیوں کی رہائی اور عارضی جنگ بندی کیلئے یورپ میں قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ سی آئی اے کے سربراہ یرغمالیوں کی واپسی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں