Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsجج محمد بشیر نے رخصت پر جانے کی درخواست واپس لے لی

جج محمد بشیر نے رخصت پر جانے کی درخواست واپس لے لی


احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی رخصت کی درخواست واپس لے لی۔ جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر رواں سال 14 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست اب تک منظور نہیں کی۔ جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز زیر سماعت ہیں۔

جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر رواں سال 14 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج نے طبیعت کی ناسازی کے باعث وزارت قانون کو رخصت کے لیے خط لکھا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ جج محمد بشیر نے رخصت کی درخواست واپس لے لی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں