برسلز (آئی این پی) سرد جنگ کے بعد نیٹو نے اپنی سب سے بڑی فوجی مشیقں شروع کر دی ہیں،نیٹو کے مطابق امریکی بحری جہاز یو ایس ایس گنسٹن ہال ریاست ورجینیا کے شہر نور فالک سے بحر الاکاہل کے دوسرے کنارے پہنچنے کیلیے روانہ ہو گیا ہے۔
ان مشقوں کے سلسلے میں کینیڈا کے صوبے نووا اسکوچیا کے شہر ہیلی فیکس سے بھی HMCSشارلٹ ٹاون فریگیٹ یورپ روانہ ہوگا ،ان مشقوں میں نیٹو کے 31رکن اور امیدوار ملک سویڈن کے 90ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں جو کہ مئی تک جاری رہیں گی ،سرد جنگ کے بعد نیٹو کی بڑی مشقیں جرمنی،پولینڈ اور بالٹک ممالک میں کی جائیں گی جن کا مقصد ممکنہ روسی جارحیت کا جواب دینا ہوگا۔
نیٹو کی آخری سب سے بڑی فوجی مشقیں سال 1988میں” ریفورجر” کے نام سے ہوئی تھیں جن میں سوا لاکھ فوجی شامل تھے ۔