Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsثانیہ مرزا کی حج کیلئے روانگی

ثانیہ مرزا کی حج کیلئے روانگی


—فائل فوٹو

بھارت کی سابق معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حج کے لیے روانگی کا اعلان کر دیا۔

ثانیہ مرزا نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ میں حج پر جارہی ہوں اور ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آنے کی امید رکھتی ہوں۔

ثانیہ مرزا نے اپنی روانگی کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا۔

سوشل میڈیا پر لکھے گئے پیغام میں ثانیہ مرزا نے تمام لوگوں سے عاجزی کے ساتھ اپنی کسی بھی غلطی اور کوتاہی کے لیے معافی طلب کی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ امید کرتی ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ میری دعائیں قبول کریں گے اور مجھے اچھے اور سیدھے راستے پر چلائیں گے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ میں بہت خوش قسمت اور بے حد مشکور ہوں، براہِ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے، مجھے امید ہے کہ میں مضبوط ایمان اور ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آؤں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں