Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsمعیشت مستحکم ہوتی ہے تو عمران خان کو کیوں تکلیف شروع ہو...

معیشت مستحکم ہوتی ہے تو عمران خان کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے: مریم اورنگزیب


پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک ترقی کرتا ہے، معیشت مستحکم ہوتی ہے تو عمران خان کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے، کیوں وہ عدم استحکام کی سازشیں شروع کردیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر جاری اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما نے کہا کہ اس مدت کے ہر دن میں ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پذیر ہورہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 100 دن میں نوجوان کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں، پھر سے لیپ ٹاپ دیے ہیں، آٹا، روٹی اور گھی کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے، کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے وفاق میں اور پنجاب میں 100 دن میں ایک دفعہ پھر ‎عوام کو نئی امید اور ملک کو درست سمت دی ہے، 100 دن میں پاکستان ایشیا کا وہ واحد ملک بن چکا ہے جس میں مہنگائی سب سے تیزی سے کم ہورہی ہے، دوائی مفت اور علاج کی فراہمی گھر کی دہلیز تک پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎زراعت اور کسان کی ترقی کے لیے 10 ارب کا کسان کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ‎کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے، 100 دن میں صنعت، کاروبار، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور گورننس ہر شعبے کی سمت درست کی اور ایک نیا اعتماد اور ساکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران پاکستان اور پنجاب کا پہلا سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے، خواتین کا پہلا ورچوئیل پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا ہے، خواتین کے لیے پورے پنجاب میں ڈے کیئر سینٹر کا فنڈ قائم کیا گیا ہے، پنجاب کا پہلا ای ماس ٹرانذٹ بس اور نواجوانوں کے لئے ای بائیکس کا نظام شروع کردیا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں