Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanلکی مروت میں دو بم دھماکے، گاڑی میں سوار فوجی افسر سمیت...

لکی مروت میں دو بم دھماکے، گاڑی میں سوار فوجی افسر سمیت پانچ اہل کار ہلاک



  • لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔
  • پہلے بم دھماکے میں فوجی افسر سمیت چھ اہل کار ہلاک ہوئے۔
  • دوسرے بم دھماکے میں ایک پولیس اہل کار ہلاک جب کہ چھ افراد زخمی ہوئے۔

پشاور— خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ہے۔ اس بم دھماکے میں فوج کے ایک افسر سمیت پانچ اہل کار ہلاک ہوئے جب کہ ایک زخمی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لکی مروت کے سول اور پولیس حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو اتوار کو لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں سلطان خیل میں نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے کے حوالے سے سرکاری طور پر بیان جاری نہیں کیا گیا۔ البتہ حکام کے درمیان ہونے والی سرکاری خط و کتابت سے واضح ہوا کہ دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

فوج کی اس گاڑی میں سوار کیپٹن فراز سمیت چھ اہل کار ہلاک ہوئے۔ اس حملے میں ایک اہل کار زخمی بھی ہوا۔

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم لکی مروت کی سول اور پولیس انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

حملے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ لاشیں اور زخمی اہل کاروں کو بنوں کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم مقامی حکام کے مطابق یہ کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے منسلک جنگجوؤں کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

لکی مروت کے سینئر صحافی غلام اکبر مروت نے رابطہ کرنے پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد ڈاڈیوالہ کے علاقے میں مختصر وقت کے لیے کرفیو جیسی صورت حال نافذ کر کے تلاشی مہم شروع کر دی گئی جب کہ لکی مروت سے بنوں، شمالی وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی سڑکوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

لکی مروت میں دوسرا بم دھماکہ

بعد ازاں لکی مروت میں ایک اور بم دھماکے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دوسرا بم دھماکہ بھی گاؤں سلطان خیل کے قریب ہوا۔

اس رپورٹ کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ بم دھماکے میں ایک پولیس اہل کار ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بم دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔ بم دھماکے کا ہدف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا قافلہ تھا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں