Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک میں بارش

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک میں بارش


پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک میں ہلکی بارش شروع ہوگئی، نیسا اسٹیڈیم کی پچ کو کورز سے ڈھک دیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نیسا کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم نیسا کاؤنٹی میں مطلع ابر آلود رہا، جہاں آج صبح سے بادل چھائے ہوئے تھے، اسٹیڈیم میں پچ کو ڈھانپ دیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کے شہر نیویارک میں شیڈول میچ شروع ہونے میں اب کچھ دیر باقی ہے تاہم نیویارک میں بارش شروع ہونے کی وجہ سے میچ کا آغاز میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہونا تھا لیکن اسٹیڈیم اور اس کے اطراف شدید بارش کی وجہ سے ٹاس اور میچ کا آغاز تاخیر سے ہونے کا امکان ہے۔

اس وقت نیویارک میں شدید بارش شروع ہو چکی ہے اور پورے میدان کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

میچ میں ٹاس کا کردار انتہائی اہم ہو گا اور ٹاس جیتنے والی ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہو جائے گی جو ممکنہ طور پر پہلے باؤلنگ کر کے وکٹ میں موجود نمی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا کی ٹیم کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ کی طرح اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوچکی ہے اور اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو بھارت سمیت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف بھی جیت کو یقینی بنانا ہوگا۔

پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے آج لازمی فتح درکار ہے، گروپ اے میں امریکا دو میچز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے اور بھارت آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

تاہم، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھارت کے خلاف کم بیک کے لیے پرامید ہیں، انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی ٹیم آج بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کرے گی، کھلاڑیوں کو آج کے میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے اور وہ پچھلا میچ بھلاکر اس پر فوکس کریں گے۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کی بات کریں تو یہ اب تک انتہائی خطرناک ثابت ہوئی ہے اور اس پچ سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، البتہ بھارت اور آئرلینڈ کے میچ کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ اس پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوگا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں