Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanکراچی میں مراد سعید نامی شخص گرفتار

کراچی میں مراد سعید نامی شخص گرفتار



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والے بھائی مراد سعید کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق موچکو کی تفتیشی ٹیم نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والے بے رحم بھائی کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت مراد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق ملزم مراد سعید نے مواچھ گوٹھ بسم اللہ چوک پر واقع بہنوئی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا تھا۔

اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ ملزم کی فائرنگ سے اس کا بہنوئی عنایت شاہ بھی زخمی ہو گیا تھا، عدالت نے بھی ملزم کو مفرور قرار دیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں