Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsفاسٹ بولر نسیم شاہ میدان میں کیوں رو پڑے؟ ویڈیو وائرل

فاسٹ بولر نسیم شاہ میدان میں کیوں رو پڑے؟ ویڈیو وائرل


بھارت کے خلاف پاکستان کو میچ جتوانے کی کوشش کرنے والے نسیم شاہ شکست کے بعد میدان میں رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں گزشتہ روز پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم 120 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکی۔

قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ اوپنر محمد رضوان سب سے زیادہ 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میچ کے آخری اوور میں نسیم شاہ نے 4 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنائے تاہم ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ٹیم کو فتح نہ دلوانے پر نسیم شاہ میدان میں ہی رو پڑے جبکہ ساتھی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے ان کو دلاسہ دیا جبکہ بھارتی کھلاڑی بھی نسیم شاہ کا کاندھا تھپتھپاتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے نسیم شاہ کی تعریف کی اور انکی کارکردگی کو خوب سراہا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں