Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsٹی 20 ورلڈکپ سکاٹ لینڈ نے عمان کو 7 وکٹ سے شکست...

ٹی 20 ورلڈکپ سکاٹ لینڈ نے عمان کو 7 وکٹ سے شکست دیدی



ٹی 20 ورلڈکپ، سکاٹ لینڈ نے عمان کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیز (ویب ڈیسک) سکاٹ لینڈ نے عمان کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے 20 ویں میچ میں 7 وکٹوں سے باآسانی ہرادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  گروپ بی میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ سکاٹ لینڈ نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔سکاٹ لینڈ نے نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں عمان کے خلاف 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے، اوپنر پراتھک اتھاوالے نے 54 رنز کئے۔ایان خان نے مڈل آرڈر میں 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عمان کی جانب سے سفیان شریف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سکاٹ لینڈ کے بیٹرز نے 151 رنز کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ کی، جارج مونسے نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، پھر برینڈن میک ملن نے شاندار بلے بازی کی اور61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 13 اعشاریہ ایک اوور میں فاتح بنوا دیا۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -کھیل –





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں