Friday, January 3, 2025
ہومPakistanن لیگ کا پارلیمانی اجلاس: تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی سفارش

ن لیگ کا پارلیمانی اجلاس: تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی سفارش


مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی سفارش کردی۔

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کی سفارش کی۔

اطلاعات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات کو کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں