فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں کار اور موٹر سائیکل رکشے میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ایکسپریس وے کے قریب پیش آیا جس دوران کار نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر ماردی ۔ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں اور ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔