Saturday, December 28, 2024
ہومSportsانڈر 19 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے 270 رنز کا ہدف 27...

انڈر 19 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے 270 رنز کا ہدف 27 اوورز میں حاصل کرلیا



انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ بی کے مقابلے میں جنوبی افریقا نے اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پوچسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی انڈر 19 ٹیم نے 9 وکٹوں پر 269 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کے اوون گولڈ نے 97 اور جمی ڈنک نے 90 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں جبکہ عزیر احمد نے 23 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کے ریلی نورٹن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے 270 رنز کا ہدف 27 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسٹیو اسٹاک نے 13 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جبکہ وہ 37 گیندوں پر 87 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دیوان مارئس نے 50 گیندوں پر 80 جبکہ ڈیوڈ ٹیگر نے 38 گیندوں پر 43 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

یوں گروپ بی میں جنوبی افریقا ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کی ٹیم ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں