Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanدادو: ٹرک اورر رکشہ میں تصادم4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

دادو: ٹرک اورر رکشہ میں تصادم4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق



(24 نیوز)خیر پور ناتھن شاہ میں ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم کے باعث 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، ٹرک کی لوڈر رکشہ کو ٹکر سے خواتین سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار لوڈر رکشہ سواروں کا تعلق شکارپور کے گاؤں پیر بخش کھوسو سے ہے، زائرین درگاہ سے واپس شکارپور جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:قربانی کے جانور حاضر ہوں، محمد حفیظ کی قومی ٹیم کیلئے معنی خیز پوسٹ وائرل

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں