Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanملک میں کتنے لاکھ جانوروں کی قربانی ہوگی؟ اعدادو شمار جاری

ملک میں کتنے لاکھ جانوروں کی قربانی ہوگی؟ اعدادو شمار جاری



لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک میں 68 لاکھ 8 ہزار جانوروں کی قربانی کیئے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔

کراچی سے پاکستان ٹینرز ایسوسی کے اندازے کے مطابق 33 لاکھ بکرے اور ساڑھے 28 لاکھ گائے ذبح کئے جائیں گے ۔ جبکہ 1 لاکھ 65 ہزار بھینسیں اور 99 ہزار اونٹ بھی عید قرباں پر ذبح ہونگے۔ ملک میں 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑوں کے بھی قربان ہونے کا تخمینہ ہے۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کہا  ہے کہ گائے کی کھال 1500 اور بکرے کی کھال 425 روپے رہنے کا اندازہ ہے۔ گائے کی کھالیں 4 ارب 29 کروڑ روپے تک رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ بکرے کی کھالیں 1 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے تک رہیں گی۔اندزے کے مطابق جانور مہنگے ہیں جس کی وجہ سے اس سال زیادہ تر لوگ حصہ ڈالنے کو ترجیح دیں گے۔

رواں سال قربانی کے جانوروں کی کھالیں 6 ارب روپے کی ہونگی۔ کیمیکل پروسیسنگ کے بعد کھالوں کی مالیت 18 ارب روپے ہوگی۔ جبکہ چمڑا ویلیو ایڈ ہو کرجیکٹ، جوتا یا کچھ اور بناکر بیچیں تو مالیت 35 ارب روپے تک پہنچےگی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں