Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanوزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کا سندھ میں بے زبانوں پرہونے والے ظلم کانوٹس

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کا سندھ میں بے زبانوں پرہونے والے ظلم کانوٹس



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جانوروں سے ناروا سلوک کرنے کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے سیکرٹری لائیو سٹاک کوہدایت  کی کہ سانگھڑ میں ٹانگ کٹنے والے اونٹ کے علاج معالجے کا کراچی میں بندوبست کر کے رپورٹ فراہم کریں،زخمی اونٹ کا مکمل علاج کر کے اس کی مصنوعی ٹانگ کا لگانے کا بندوبست کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو سیکرٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی نے بتایا کہ زخمی اونٹ کو این جی او ’’سی ڈی آر ایس ‘‘کے کراچی سینٹر پر لایا گیا ہے ،سینیٹر عینی مری نے بھی سینٹر پر جاکر زخمی اونٹ کے علاج کا جائزہ لیا،سی ڈی آر ایس اونٹ کا بہترین علاج کر رہی ہے،سینٹر پر اونٹ کا علاج کرنے کے بعد مصنوعی ٹانگ کا بندوبست کیا جائیگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد کے علاقے سیری میں گدھے کی ٹانگ کاٹنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جانوروں سے ظلم اور زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،جانور بھی اللہ  پاک کی مخلوق ہیں اور ان مخلوق سے اچھا برتاؤ کرنا چاہیے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں