Friday, December 27, 2024
ہومSportsایس پی ایل میں میرپورخاص ٹائیگرز کا حصہ بننے پر خوش ہوں،...

ایس پی ایل میں میرپورخاص ٹائیگرز کا حصہ بننے پر خوش ہوں، شعیب اختر


فائل فوٹو

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ کے لیے دبئی سے خصوصی طور پر کراچی آیا ہوں، کامیاب ایونٹ پر سندھ پریمیئر لیگ کی انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ میں میرپورخاص ٹائیگرز کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کررہا ہوں، مجھے میرپور خاص ٹائیگرز کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پریمیئر لیگ کے انعقاد کا فیصلہ بہت اچھا ہے، لیگ کی تمام فرنچائزز نے نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد میں سندھ پریمیئر لیگ  انتظامیہ کی بڑی کاوشیں ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں