Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldحج کے دوران کتنے عازمین اب تک جاں بحق ہو گئے ؟...

حج کے دوران کتنے عازمین اب تک جاں بحق ہو گئے ؟ جانیے 



(ویب ڈیسک )سعودی عرب میں حج کے دوران شدید گرمی کے باعث اب تک 550 عازمین جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ 

عرب سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ امسال دوران حج 550 عازمین موت کے منہ میں چلے گئے، جو اس سال شدید درجہ حرارت کی وجہ سے حج کی سنگین نوعیت کی نشاندہی کرتا ہے، دو عرب سفارتکاروں نے اے ایف پی کو بتایا کہ مرنے والوں میں سے 23 مصری تھے، جن میں سے زیادہ تر گرمی سے متعلقہ بیماریوں کا شکار ہو گئے تھے،سفارت کاروں نے بتایا کہ تمام مصری گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، سوائے ایک کے جو ہجوم میں کچلنے کی وجہ سے جان سے گیا۔

 سفارت کاروں نے بتایا کہ 60 اردنی باشندے بھی ہلاک ہوئے جو کہ عمان کی جانب سے منگل کے روز پہلے دیے گئے 41 کی سرکاری تعداد سے زیادہ ہے،اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق نئی اموات سے متعدد ممالک میں اب تک رپورٹ ہونے والی کل تعداد 577 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری،پاکستانی کھلاڑیوں کو مایوس کن پرفارمنس  کا صلہ مل گیا

 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں