Thursday, January 2, 2025
ہومWorldامریکیوں سے شادیاں کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا...

امریکیوں سے شادیاں کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کردیاگیا



واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بارڈر امیگریشن پر سیاست کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، ان کی دلچسپی مسائل حل کرنے میں ہے۔

خبر رساں اداروں نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ جو بائیڈن کے نئے پروگرام سے ایسے غیرقانونی تارکین وطن فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے جنہیں 17 جون تک امریکا میں 10 سال مکمل ہوچکے ہوں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے تقریباً 5 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن اس پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔نئے پروگرام کے تحت 50 ہزار کے قریب 21 سال سے کم عمر کے امریکی شہریت کے حامل بچوں کے والدین بھی امریکی شہریت کے لیے اہل ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں