Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر...

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد آج کمال تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور مارکیٹ میں 1456 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس میں اب تک 1456 پوائنٹس یعنی 1.9 فیصد اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیسک 78 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر تے ہوئے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔ 100 انڈیکس اس وقت اضافے کے بعد 78 ہزار 762 پوانٹس پر ہے ۔

یاد رہے کہ عید سے قبل آخری کاروباری روز 100 انڈیکس 76 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہو اتھا جس میں آج 1456 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

جمعرات کو آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

او ڈی جی سی، پی او ایل، شیل، ایس این جی پی ایل، ایم ای بی ایل، ایچ بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں