Tuesday, December 31, 2024
ہومBusinessجنرز اور آپٹما نے بجٹ مسترد کردیا اہم فیصلے متوقع

جنرز اور آپٹما نے بجٹ مسترد کردیا اہم فیصلے متوقع



لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی بجٹ میں جننگ اور ٹیکسٹائل سیکٹر پر نئے ٹیکسز کے نفاذ کے ساتھ ساتھ پہلے سے عائد ٹیکسز کی شرحوں میں اضافے کے باعث پورے کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہرہے، کپاس کی کاشت بھی 20فیصد کم رقبہ پر ہونے کی اطلاعات ہیں پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور آپٹما کی جانب سے حالیہ وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کرنے کے بعد پی سی جی اے نے ایک ہنگامی جنرل باڈی اجلاس23جون کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ممکنہ طور پر کپاس کی خریداری فوری طور پر معطل کرنےاور فیکٹریاں بند کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے”جنگ ” کو بتایا کہ جننگ انڈسٹری پر پہلے ہی ریکارڈ72فیصد جی ایس ٹی  عائدہے لیکن اسکے باوجود اب آئل کیک پر مزید 10 فیصدجی ایس ٹی کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے باعث کاٹن جنرز کے لیے اب کاروبار جاری رکھنا تقریباً نا ممکن ہو گیا ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں